افغانستان میں بم رکھنے والے 6 طالبان کی دھماکہ سے موت

   

کابل۔ افغانستان کی قومی فوج کی 203 ویں ‘تاندر’ کور نے کہا ہے کہ 6 طالبان باغی پکتیاں اور پاکتیکا صوبوں میں سڑک کے کنارے بم نصب کرکے و مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی کوشش کے دوران دھماکے سے موت ہوگئی۔کور نے کہاکہ گذشتہ رات، باغی طالبان، غزنی کے علاقے میں، صوبہ پکتیاں کے ضلع احمد خیل میں سڑک کے کنارے بم نصب کر رہے تھے ۔ اس دوران بم دھماکوں کے نتیجے میں چار باغی ہلاک ہوگئے ۔ایسا ہی واقعہ صوبہ پاکتیکا کے ضلع خوشامند میں بھی پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں دو طالبان باغی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔