افغانستان، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ کندوز میں جمعہ کی صبح تصادم میں دو پولیس افسر اور پانچ طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کندوز کے علاقے میں طالبان جنگجوؤں نے ایک تھانے پر حملہ کر دیا جس کے بعد آج صبح تصادم شروع ہو گیا ۔ طالبان جنگجوؤں اور پولیس کے درمیان دو گھنٹے کے تصادم میں دو پولیس اہلکار اور جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ صوبہ کندوز میں اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں کیونکہ یہاں طالبان سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں کو انجام دیتا رہتا ہے ۔ اس سے قبل چہارشنبہ کے روز طالبان نے شہر کے بیرونی علاقے باغ شرقات میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا جس میں 12 ا فغان فوجی اہلکاروں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔