کابل۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کی قطر کی راجدھانی دوحہ میں ساتویں مرحلہ کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہفتہ کو دہشت گردوں نے افغانستان میں بغلان صوبہ کے نہارین ضلع میں بڑا حملہ کرکے حکومت حامی کم از کم 25 جنگجووں کو ہلاک اور9دیگر کو زخمی کردیا۔ضلع کے گورنر فضل الدین مرادی نے یہ اطلاع دی۔ مردی نے حالانکہ تفصیلی معلومات نہیں دیں لیکن کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔