کابل، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں طالبان کے حملے میں26 پولس اہلکار مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولس کے سربراہ اجمل فائز نے بدھ کو بتایا کہ طالبان کے ایک گروپ نے منگل کی رات مزار شریف میں شبرگان قومی شاہراہ پر واقع پولس تلاشی مرکز پر حملہ کردیا اور اس کے بعد فرار ہوگئے ۔افغان میڈیا نے مقامی افسران کے حوالے سے بتایا کہ طالبان نے جس وقت تلاشی مرکز پر حملہ کیااس وقت وہاں 14 پولس اہلکار موجودتھے ۔طالبان نے ابھی تک اس واقعہ پر کسی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے ۔