افغانستان میں دہشت گردانہ حملہ،9 ہلاک

   

کابل۔افغانستان کے شمالی صوبے تخر میں مقامی جنگجوؤں کے حملے میں نو حکومت کے حامیوں کی موت ہوئی ہے ۔مقامی پولیس نے ہفتے کو اس واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اثیر نے کہاکہ خواجہ بہاؤالدین کے علاقوں میں جمعہ کی رات نامعلوم دہشت گردوں نے سلامتی چوکی پر حملہ کیا۔اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی۔اس دوران کئی دہشت گرد بھی مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ چند دنوں میں افغانستان میں مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔