افغانستان میں دہشت گرد ی کیمپس انڈیا کیلئے نقصان دہ

   

اقوام متحدہ : یو این سکیورٹی کونسل کے نئے صدر کی حیثیت سے ہندوستان نے آج کہاکہ افغانستان کی صورتحال کونسل کے تمام ارکان کے لئے تشویش کا سبب ہے۔ ہندوستانی سفیر ٹی ایس تریمورتی نے کہاکہ اگر وہاں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ قائم ہوتے ہیں تو ہندوستان پر شدید اثر پڑے گا۔ ہندوستان ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اُنھوں نے کہاکہ جنگ سے تباہ حال ملک میں تشدد بڑھتا ہی جارہا ہے۔