افغانستان میں سردی4 افراد فوت

   

کابل : شدید سردی کے لہر سے متاثر افغانستان میں 4 افراد جم کر جان بحق ہو گئے۔افغان پریس کے مطابق، صوبہ سر پول کے ترجمان حبیب اللہ مسرور نے بتایا کہ صوبے کے البدر علاقے میں سرد موسم کی وجہ سے 2 خواتین اور 2 بچے جم کر ہلاک ہو گئے۔گزشتہ سال افغانستان میں شدید سردی کی وجہ سے تقریباً 200 افراد منجمد ہو کر ہلاک ہو گئے تھے۔