نیویارک: افغانستان میں فعال اقوام متحدہ کے مشن نے چند صحافیوں کی گمشدگی یا حراست پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اس بارے میں بیان UNAMA کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، جس میں حراست کا الزام طالبان پر لگایا گیا ہے۔ بیان میں صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اطلاع ہے کہ طالبان نے ملک کے سب سے بڑے چینل’تولو نیوز‘ کے چند صحافیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ یہ کارروائی گزشتہ شام کے وقت کی گئی تھی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ کتنے صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔