افغانستان میں صرف 4,000 امریکی فوجی رہیں گے : ٹرمپ

   

واشنگٹن۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنے فوجی کی تعداد میں کمی لائے گا اور جلد ہی تقریباً چار ہزار امریکی فوجی ہی رہ جائیں گے ۔ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کو پیر کے روز دیئے گئے انٹرویو میں کہا ‘‘ہم نے کافی حد تک افغانستان سے واپیس کرلی ہے ۔ ہم نے بہت کم وقت میں فوجیوں کی تعداد کم کرکے تقریباً آٹھ ہزار کردی ہے اور بہت جلد اسے مزید کم کرکے چار ہزار کردیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے اس کے لئے کوئی معینہ مدت نہیں بتائی لیکن کہا کہ یہ بہت جلد ہوگا۔