افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ ، 4پولیس افسر ہلاک

   

کابل۔ افغانستان کے ہلمند صوبے میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں چار پولیس افسران کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق ہلمند صوبے کے دارالحکومت لشکرگاہ میں افغانستان کے پولیس افسران اور طالبان کے درمیان رات بھر جھڑپ ہوئی ہے ۔ طالبان نے جمعہ کے روز افغانستان کے فراح صوبے میں ابونصر فراحی تلاش چوکی کو قبضے میں لے لیا ۔ یہ افغانستان اور ایران کی سرحد پر واقع ہے ۔ شہر کابل میں بھی افغانستان کے سلامتی دستوں کے ساتھ طالبان کی جھڑپ ہوئی ہے ۔