افغانستان میں غذائی اشیاء کی قلت ہوگی :اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ: افغانستان کے بحران اور افراتفری کے درمیان اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ مہینے کے آخر تک ختم ہو سکتا ہے جبکہ بیرونی امداد بھی بند ہو سکتی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ مہینے کے آخر تک ختم ہو سکتا ہے جبکہ بیرونی امداد بھی بند ہو سکتی ہے ۔حقوق انسانی کے رابطہ افسر رامض الاک باروف نے کابل سے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ملکی آبادی کا ایک تہائی حصہ غذائی قلت کا شکار ہے اور آبادی انسانی امداد کی محتاج بن گئی ہے ۔