ماسکو،19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ننگرہار صوبے میں ہوئے فضائی حملے میں 30افراد ہلاک اور 45زخمی ہوگئے ۔ٹولو نیوز براڈکاسٹر نے صوبائی کونسل کے حوالے سے جمعرات کی اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق فضائی حملہ اس وقت ہوا جب ننگرہار صوبے کے خوگھیانی ضلع میں لوگ مونگ پھلی کے کھیتوں میں کام کررہے تھے ۔مقامی سرکاری افسر نے حملے میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔واضح رہے کہ کل صدر افغانستان اشرف غنی کے قافلہ کے قریب بھی دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا۔
