افغانستان میں قومی پرچم کیلئے دوسرے روز بھی پرتشدد مظاہرے

   

Ferty9 Clinic

کابل : افغانستان کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی مظاہرین افغانستان کا جھنڈا لہراتے سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد ’طالبان کی ایک ہجوم پر فائرنگ‘ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے اطلاع ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں کابل کے اندر مردوں اور کچھ خواتین پر مشتمل ہجوم افغانستان کا جھنڈا لہرا کر ’ہمارا جھنڈا ہماری پہچان‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔روئٹرز نے اس حوالے طالبان ترجمان سے رابطہ کیا لیکن وہ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔