کابل، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں مغربی ہیرات صوبہ میں 19 طالبان نے فوج کے سامنے خودسپردگی کی ۔ فوج نے یہ اطلاع دی۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ ہیرات کے چشت شریف ضلع میں طالبان نے فوج کے سامنے خودسپردگی کی ہے۔ طالبان نے تشدد چھوڑ کر امن قائم رکھنے کی بات کہی ہے ۔ بیان میں کہا ہے کہ ان لوگوں نے قومی امن عمل معاہدے کو تسلیم کرنے اور عام شہریوں کی زندگی جینے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اس سال اب تک 400سے زیادہ طالبان اور دولت اسلامیہ کے دہشت گردوںنے خودسپردگی کی ہے ۔