افغانستان میں 26 طالبان ہلاک

   

کابل:افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں چہارشنبہ کی رات فوج پر حملے کی کوشش کے دوران ہوئی مڈبھیڑ میں 26 طالبان مارے گئے اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے ٹویٹ کرکے کہا کہ فراہ صوبے کے وسط کے بیرونی علاقے اور بالا بولوک ضلع میں 26 طالبان دہشت گرد مارے گئے اور 14 دیگر زکمی ہوگئے۔ دہشت گرد فوج پر حملے کے منصوبے بنا رہے تھے ۔ فوج نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔وزارت کے مطابق اس دوران طالبان کے بھاری پیمانے پر ہتھیار،3 سرنگ اور 8 مضبوط ٹھکانے تباہ کر دئے گئے۔