افغانستان میں 4.1کی شدت سے زلزلے کا جھٹکا

,

   

کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
کابل۔منگل کے روز افغانستان میں 4.1کی شدت سے ایک زلزلہ پیش آیاہے‘ نیشنل سنٹربرائے سیسمالوجی (این سی ایس) نے یہ جانکاری دی۔

زلزلہ آج صبح کے اولین ساعتوں ائی ایس ٹی00:03:14کے وقت میں پیش آیا جس کی گہرائی73کیلو میٹرتھی۔

سوشیل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں این سی ایس نے لکھا کہ ”زلزلہ جس کی شدت4.1کی تھی‘ 21-11-2023‘ ائی ایس ٹی00:03:14ارض البلد35.07‘ طول البلد63.38‘ گہرائی 73کیلو میٹر‘ مقام: افغانستان“

https://x.com/NCS_Earthquake/status/1726677903373705568?s=20

کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے