افغانستان میں 80 نوجوانوں کی فوج میں شمولیت

   

کابل : افغانستان میں 80 نوجوانوں نے فوجی تربیت حاصل کرنے کے بعد جنگ سے تباہ شدہ اپنے ملک کی قومی فوج میں شمولیت اختیار کی ہے۔ گریجویشن کی تقریب میں اسناد حاصل کرنے کے بعد نئے فارغ التحصیل فوجی اہلکاروں نے قوم کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ملک کے چیف آف آرمی سٹاف قاری فصیح الدین فطرت نے کہا کہ افغان نگران حکومت 2 لاکھ افراد پر مشتمل قومی فوج بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔