افغانستان: وزارت داخلہ کے دفتر کی مسجد میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

   

کابل: افغان دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کابل میں گزشتہ شب وزارت داخلہ کے کمپاؤنڈ کی مسجد میں دھماکہ سے بھگدڑ مچ گئی اور اس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اطلاعات کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیںکیا جا سکا۔میڈیا ذرئع کے مطابق دھماکا جس مسجد میں ہوا وہاں وزارت داخلہ کے اہم حکام اور کام کے سلسلے میں آنے والے شہری بھی نماز ادا کرتے ہیں۔ دھماکے کے وقت بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد وزارت داخلہ کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔اسپتال میں 25 زخمیوں کو بھی لایا گیا ہے جن میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔