نیویارک : امریکہ کا افغانستان سے انخلا مکمل ہو گیا، امریکی وزارتِ دفاع نے ایک تصویر جاری کی ، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی ہے۔اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میجر جنرل کرس ڈوناہو ہیں جو امریکہ سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے میں سوار ہوجارہے ہیں۔امریکہ 20 سال بعد افغانستان سے نکل گیا ہے۔ امریکہ نے ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے انخلا مکمل کرلیا اورحامد کرزئی ایئر پورٹ سے آخری 3 امریکی جہاز روانہ ہوئے۔