کابل : طالبان نے اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان میں مشن کی منظوری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ گزشتہ روز سلامتی کونسل نے ایک قرارداد پاس کی، جس کے تحت افغانستان میں اس عالمی تنظیم کی موجودگی اور انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق آپریشنز کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی گئی تاہم طالبان حکومت کو اب بھی عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج صبح اپنے ایک بیان میں اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن UNAMA کو جاری رکھنے کے لیے قرارداد کا مسودہ ناروے کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔