افغانستان 2024ء میں برطانوی سیاحوںکیلئے پسندیدہ ملک بن جائے گا

   

لندن: افغانستان ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں برطانیہ کے دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ سفر کیلئے ’انتہائی خطرناک‘ ہے، لیکن برطانیہ کی ایک ٹریول (سیاحتی) کمپنی نے کہا ہے کہ اس کیلئے 2024 میں افغانستان سب سے مقبول ملک ہے۔ برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے لوپین ٹریول کے بانی ڈیلن ہیرس نے کہا کہ ’اس نے مجھے مکمل طور پر حیران کر دیا ہے۔ ناقابل یقین طور پر اس سال افغانستان ہماری سب سے مقبول منزل ہے۔‘یہ ٹریول فرم پہلے افغانستان میں کام کرتی تھی، لیکن 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر اس نے یہ ملک چھوڑ دیا تھا۔ڈیلن ہیرس نے کہا کہ ’ہمیں توقع تھی کہ افغانستان کے محفوظ سفر کیلئے ایک دہائی یا اس سے زیادہ وقت لگے گا۔