افغان بحران پر مودی اور پوتن کی بات چیت

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد کے واقعات پر آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے منگل کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے پیر کی شام کو جرمنی کی چانسلر اینجلا مورکل کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے دوست صدر پوتن کے ساتھ افغانستان کے حالیہ واقعات کے بارے میں تفصیلی مثبت بات چیت کی۔ ہم نے کووڈ۔19 پر ہندستان۔ روس تعاون سمیت دو طرفہ ایجنڈہ کے مختلف امور پر بھی بات چیت کی۔ ہم نے اہم امور پر صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔