افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر وکیل کو سزائے قید

   

کینبرا: آسٹریلیا کی عدالت نے فوج کے ایک سابق وکیل ڈیوڈ میک برائیڈ کو افغانستان جنگ سے متعلق خفیہ دفاعی دستاویزات چْرانے اور میڈیا کو لیک کرنے کے جرم میں پانچ سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی۔ ڈیوڈ میک برائیڈ جنہوں نے نومبر میں فوجی معلومات چوری کرنے اور شیئر کرنے کے تین الزامات کو قبول کیا تھا، پانچ سال اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔کینبرا میں آسٹریلیا کی کیپیٹل ٹیریٹری کی سپریم کورٹ میں جسٹس ڈیوڈ موسوپ کے فیصلے کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میک برائیڈ کو رہائی سے قبل کم از کم دو سال اور تین ماہ کی قید کاٹنی ہو گی۔