افغان حکومت امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریوں میں

   

کابل ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر اشرف غنی نے مجوزہ امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز غنی نے یہ اعلان دوسری مدت صدارت کے لیے حلف برداری کے بعد خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان 29 فروری کو دوحہ میں ایک امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔