افغان خاتون نے امریکی طیارہ میں بچی کو جنم دیا

   

برلن : طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد افغان شہریوں سمیت غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، اسی انخلا کے دوران امریکی فوجی طیارے میں سوار ایک افغان خاتون نے جرمنی کی ائیر بیس پر بچی کو جنم دے دیا۔امریکی فضائیہ نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک افغان خاتون نے ہفتے کے روز جرمنی کے رامسٹین ائیر بیس پر بچی کو جنم دیا ہے۔امریکی فضائیہ نے کہا کہ اونچائی پر ہونے کے سبب طیارے میں ہوا کا دباؤ کم تھا جس کی وجہ سے حاملہ خاتون کی حالت بگڑنے لگی تھی، جہاز کے کمانڈر نے طیارے میں ہوا کا دباؤ بڑھانے کے لیے کسی اونچائی والی جگہ پر اترنے کا فیصلہ کیا۔