طورخم: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ پر افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ، فیصلے پر عمل درآمد چہارشنبہ سے شروع کیا جائے گا۔ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا کہ این سی او سی فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے لیے نئی ایس او پی مرتب کی گئی جس کے تحت5سے20مئی تک افغان شہریوں کو پاکستان داخل ہونے پر پابندی عاید ہوگی، افغانستان سے صرف پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافر داخل ہوسکیں گے،داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 روزکے لیے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔
