افغان نیشنل آرمی کے 62افسران طالبان کے چنگل سے آزاد

   

کابل ،29جنوری (سیاست ڈاٹ کام)افغان نیشنل آرمی (اے این اے )ملک کے شمال مغربی صوبہ بادغیس میں واقع طالبان کی ایک جیل سے اپنے افسران کو آزاد کرالیا۔بادغیس کے گورنر عبدالغفور مالک زئی نے چہارشنبہ کے روز اسپوتنک کو یہ اطلاع دی ۔ مالک زئی نے کہاکہ ‘‘ اس جیل سے اے این اے اور دیگر افسران کو آزاد کرایاگیاہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ کارروائی مقامی انتظامیہ کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کی گئی ۔اس میں فضائیہ کی بھی مددحاصل تھی ۔با دغیس گورنر کے مطابق طالبان کے پانچ محافظوں کو گرفتارکیاگیاہے اور ان میں سے کارروائی کے دوران تین زخمی ہوئے ہیں ۔