کابل: افغان پاپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعہ افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے اب تک تقریباً 12 ہزارغیر ملکیوں سمیت سفارت خانوں اور این جی اوز میں کام کرنے والے افغان باشندوں کی بڑی تعداد افغانستان چھوڑ چکی ہے اور یہ افراد امریکہ اور برطانیہ کے فوجی طیاروں کے ذریعے کابل سے نکل رہے ہیں۔ایسے ہی لوگوں میں افغان پاپ سنگر آریانہ سعید بھی شامل ہیں جوکہ امریکی فوجی طیارے کے ذریعہ افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔