کابل ۔ افغانستان کی سائیکلنگ چمپئن فریبہ نے اسرائیلی خواتین ٹیم میں شمولیت کی پیشکش قبول کرلی۔اسرائیل کی ویمن ورلڈ ٹور ٹیم نے فریبہ کو نئے سیزن کے لیے پیشکش کی تھی۔فریبہ اسرائیل کی طرف سے خواتین کے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔قبل ازیں سوئٹزرلینڈ میں افغان نیشنل سائیکلنگ چمپئن شپ دو بہنوں 19 سالہ فریبہ اور22 سالہ یلدوز نے جیتی۔