افواہوں پر قابو پانے کے لئے واٹس ایپ نے فارورڈ چیاٹس کو پانچ لوگوں تک محدود کردیا ہے۔

,

   

حیدرآباد۔ پچھلے سال واٹس ایپ‘ فیس بک او رسوشیل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارم کے ذریعہ غلط جانکاری او رافواہیں پھیلنے کے واقعات بڑی بحث کا حصہ رہے ہیں۔ اس طرح کی غلط خبروں کو اپنے چیاٹ پلیٹ فارم پر روکنے کے لئے واٹس ایپ نے لوگوں میں غلط بیانی پھیلانے کے متعلق انتباہ اور شعور بیداری کے مقصد سے اشتہارات کی اجرائی کا کام بھی شروع کیاہے۔

اس کام میں پہل کے طور پر واٹس ایپ نے افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فارورڈ فیچر کو پانچ لوگوں تک محدود کردیاہے۔ اس پر پچھلے سال جولائی سے ہندوستانی صارفین کو کار بند کیاگیا ‘ اور اب کمپنی نے اس کو بین الاقوامی سطح پر نافد کردیاہے ۔

انڈروائیڈ صارفین کے اس ہفتہ اس کی جانکاری کے ضمن میں پہلی خبر دی جائے گی ساتھ میں ائی فون صارفین کو بھی اس کی جانکاری فراہم کی جائے گی۔

واٹس ایپ نے کہاکہ صارفین سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد فارورڈ پیغام کو پانچ لوگوں تک محدود کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے
تازہ ورژن کے تحت کسی بھی پلیٹ فارم پر واٹس ایپ مسیج کو فارورڈ کیاجاسکتا ہے مگر یہ زیادہ سے زیادہ پانچ لوگوں کو بیک وقت فارورڈ کرنے کی اس میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ ’’ واٹس ایپ نے نہایت احتیاط کے اس ساتھ چھ ماہ کی مدت مںی اس کی جانچ کی اور صارفین سے رائے حاصل کی ۔ اس کے بعد مسیج فاروڈ کرنے کے طریقہ کار کو بین الاقوامی سطح پر کام کردیاگیا۔

آج سے تمام صارفین پانچ لوگوں سے زائد صارفین کو اپنے مسیج فارورڈ کرنے کے اہل نہیں رہیں گے ‘‘۔

ہندوستان کے کچھ حصوں میں پچھلے سال جولائی میں واٹس ایپ کے ذریعہ افواہوں کے تیزی کے ساتھ پھیلنے پر کمپنی نے تحدیدات عائدکردئے تھے ۔

کمپنی کادعوی کیا جس قدر ہندوستانی صارفین مسیج او رویڈیوز فاروڈ کرتے ہیں اتنا دنیا کے کسی ملک میں صارفین نہیں کرتے