بی جے پی میں شامل ہونے کی تردید، تا حیات ٹی آر ایس میں رہنے پدما راؤ گوڑ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس سے مستعفی ہونے کی افواہوں کے دوران ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ نے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔ بی جے پی میں شامل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک ٹی آر ایس میں رہنے کا انہیں یقین دلایا ۔ ٹی آر ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ بی نرسیا گوڑ کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد سوشیل میڈیا میں پدما راؤ گوڑ بھی بی جے پی میں شامل ہونے کی تیزی سے افواہیں وائرل ہورہی تھی ۔ کے ٹی آر سے ملاقات کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی آر ایس میں پوری طرح مطمئن ہیں اور چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت پر انہیں مکمل بھروسہ ہے ۔ ٹی آر ایس سے مستعفی ہونے کی جو بھی افواہیں گشت کررہی ہیں وہ سب بکواس ہیں۔ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ وہ آئندہ بھی ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر اسمبلی حلقہ سکندرآباد سے مقابلہ کریں گے ۔ اگر چیف منسٹر انہیں جاپان سے مقابلہ کرنے کی ہدایت دیتے ہیں تو وہ اس کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے ۔ پدما راؤ گوڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنی دختر کی شادی میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو دعوت دی تھی وہ اپنی مصروفیات کے باعث شادی میں شریک نہیں ہوسکے جس کے بعد انہوں نے میری قیام گاہ پہونچ کر مجھے مبارکباد دی ہے ۔ جو صرف ایک خیر سگالی ملاقات تھی لیکن میڈیا بالخصوص سوشیل میڈیا میں اس ملاقات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے ۔ جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں ۔ وہ ٹی آر ایس میں ہے اور بہت خوش ہے انہیں کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔ گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن کی جانب سے چند بلز کو منظوری نہ دینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کو منظوری کا مہر لگانا ضروری ہے اور وہ منظوری بھی دیں گی ۔ چند فائیلیں جلدی نہیں آتے ۔ تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد اس پر دستخط کرنا پڑتا ہے ۔ ہم تلنگانہ میں ہے ۔ گورنر بھی پاکستان میں نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں ٹی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ن