افواہیں پھیلانے پر جگتیال میں 15 مقدمات درج

   

شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک اپنے مکانات سے باہر نہ آنے ضلع ایس پی کی اپیل
جگتیال۔/7 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال میں کورونا وائرس کے متعلق متنازعہ خبریں اور افواہیں سوشیل میڈیا پر پھیلانے والے 15 افراد پر آئی ٹی ایکٹ اور آئی پی سی سیکشن ڈیجیٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اے پی ڈیمیک ایکٹ 1897 کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے ایک سال کی جیل کی سزا، غلط خبروں کو پوسٹ کرنے پر گروپ ایڈمن کے فون کو عدالت میں ثبوت کے طور پرضبط کیا جائے گا۔ اب تک ضلع جگتیال میں اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکوں پر لاک ڈاؤن کے دوران باہر آنے والے 634 گاڑیوں کو ضبط کئے گئے اور ہوم کورنٹائن سے تعلق رکھنے والے 24 مقدمات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 154 مقدمات درج کئے گئے ۔ ضلع کے اطراف تمام سرحدوں پر 6 چیک پوسٹ اور 26 پیکٹنگ پائینٹس قائم کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی سندھو شرما نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی اگر کوئی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور شام 7 بجے کے بعد کوئی بھی اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں۔ کورونا وائرس مرض کی توک تھام کیلئے ہر کوئی اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں تو ہی ممکن ہے۔ گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کے آغاز سے آج تک 624 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2831 گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور 152 مقدمات درج کئے گئے ان میں 578 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں 586.7 لیٹر شراب بھی ضبط کی گئی ہے جس کی مالیت 2,93,925 لاکھ روپئے ہے۔ ضلع کے بریجس پر 5 چیک پوسٹ اور 26 پکیٹنگ پوائنٹ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے گاڑیوں کی تنقیح کی جارہی ہے اور سماج میں سوشیل میڈیا پر غلط پروپگنڈہ اور غلط خبروں اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہوم کورنٹائن میں موجود افراد پر خصوصی نظر رکھی گئی ہے۔ ضلع حدود میں بیرون ممالک اور دیگر علاقوں سے آنے والوں کی فہرست ضلع پولیس کے پاس ہے محکمہ صحت اور پولیس ، ریونیو محکمہ کے عہدیداروں کی مشترکہ ٹیمیں بیرون ممالک سے آنے والوں کی طبی جانچ اور رپورٹ لے رہی ہیں اور انہیں باہر نہ نکلنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اب تک 24 مقدمات کورنٹائن کے گئے گئے ہیں جس میں 30 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ حکومت اور صحت کے شعبہ کے احکامات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام پولیس سے تعاون کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی دکھشنا مورتی، ڈی ایس پی وینکٹ رمنا اور دیگر موجود تھے۔