افکو کا چیئرمین نکئی کے دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

   

نئی دہلی: انڈین فارمر فرٹیلائزر کوآپریٹو (آئی ایف ایف سی او۔افکو) نے تجربہ کار اور کوآپریٹو تحریک کے لیڈر اور اس کے چیئرمین بلوندر سنگھ نکئی کے دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔افکو ہیڈ کوارٹر میں آج ایک خصوصی تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مسٹر نکئی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ افکو کے منیجنگ ڈائرکٹر اودے شنکر اوستھی نے کہا کہ نکئی کے دیہانت سے افکو پریوار نے اپنا سرپرست کھو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نکئی کوآپریٹیو کے ذریعے کسانوں کی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہے تھے اور اس تحریک کو ایک نئی سطح پر لے گئے ۔ وہ ماحول کے بارے میں بہت حساس تھے۔