اقامتی اسکولس کھولنے کا مطالبہ

   

کریم نگر: بی ایس پی کے ضلعی صدر نشانی رامچندرن نے منگل کے روز کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا دے کر بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی ، اقلیتی ذاتوں کے ہاسٹلوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کلکٹریٹ سے پوچھا کہ کیا ریاست بہار میں انتخابات ہونے کی صورت میں کورونا نہیں آتا اور بہوجن اور اقلیتی طبقات کے بچوں کو گروکل کیلئے ہوسٹل شروع کرنے پر اگر آواز بلند کی گئی تو حکومت کو کرونا وبا دکھائی دیتی ہے ۔اْنہونے مطالبہ کیا کہ گورکولوں کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔