حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) سکریٹری اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ نے بتایا کہ اقامتی اسکولوں کی کلاس V اور VI تا VIII جماعتوں کی مخلوعہ نشستوں میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت لازمی ہے۔ اس سلسلہ میں آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 28 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔ تعلیمی سال 2020-21 کے تحت اقلیتوں کے زمرے میں یہ داخلے دیئے جائیں گے۔ سکریٹری سوسائٹی نے طلبہ اور ان کے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے سوسائٹی کی ویب سائٹ پر آن لائین درخواستیں داخل کریں۔ کسی انٹرنٹ سنٹر یا اقامتی اسکول میں آن لائین درخواستوں کے ادخال کی گنجائش موجود ہے۔ مزید تفصیلات سوسائٹی کے ویب سائٹ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر اسکول کے پرنسپل سے حاصل کی جاسکتی ہے۔