اقامتی اسکولوں میں داخلے کی مہم تیز کرنے کی ہدایت

   

نارائن پیٹ میں عہدیداروں کے علاوہ طلبہ سے ضلع کلکٹر نے بات چیت کی

نارائن پیٹ ۔ 8 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، آئی اے ایس نے ضلع کے محکمہ خواتین و اطفال بہبود کے عہدیدارو ںکو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں 150سے زائد بچوں کو اقامتی اسکولوں میں داخلہ دلوانے کیلئے مہم تیز کریں ، اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر مسٹر کویا سری ہرشا نے 44 بچوں کو اقامتی اسکول میں شریک کروانے پر ضلعی عہدیداروں کو مبارکباد دیں اور مزید بچوں کو ان اقامتی اسکولوں میں داخلہ دلانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرانے اور توہمات پرستانہ عقائد کو دور کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت سے واقف کرانے کی ضرورت ہے ، اس موقع پر اقامتی اسکول میں شریک طلباء سے ضلع کلکٹر نے گفتگو کی انہوں نے طلباء سے کہاکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں ، انہوں نے اعتراف کیاکہ بچے جب ہاسٹل میں شریک ہوتے ہیں تو نئے طلباء کو اپنا گھر اور والدین ، دوست احباب بھائی بہن یاد آتے ہیں اور گھر واپس جانے کا احساس ستاتا ہے ، تاہم چند دنوں میں وہ اسکول کے ماحول سے مایوس ہوجاتے ہیں دوست بنالیتے ہیں اور بعدامیں انہیں گھر اچھا نہیں لگتا ، انہیں اسکول اچھا لگتا ہے ، کھانے سونے و دیگر ضروریات کیلئے کوئی تکلیف نہیں ہوتی ، انہوں نے اسکول انتظامیہ اور عہدیداروںکو ہدایت کی کہ بچوں کو بہتر سے بہتر سہولت پہنچانے اور انہیں کسی قسم کی تکلیف ہونے نہیں دیں اور انہیں اسکول کے ماحول میں گھل مل جانے تک سختی نہ کریں ، اس موقع پر پر ضلع ویلفیر آفیسر مسٹر وینوگوپال ، پرنسپل دیوسینا ، ڈی سی پی مسٹر ترپتیا ، لیگل آفیسر شریمتی کویتا اور اسٹوڈنٹ کونسلر مسٹر وجئے و دیگر موجود تھے ۔
سرپورٹاؤن پوسٹ آفس میں ترنگا کی فروخت
سرپورٹان ۔ 8۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاون سب پوسٹ ماسٹر سرینواس نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ سرپورٹاون سب پوسٹ آفس کے حدود میں موجود 27 پوسٹ آفسوں میں 15 اگسٹ تک ہندوستانی ترنگا پرچم کی آفس اوقات کے دوران فی کس 25 روپئے قیمت کے حساب فروختگی عمل میں لائی جائے گی ۔