اقامتی اسکولوں کو جونیر کالجس میں اَپ گریڈ کرنے حکومت کا فیصلہ

   

چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس، اقلیتی اور دیگر اسٹڈی سرکلس میں روزگار پر مبنی کورسیس کی تربیت
حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقامتی اسکولوں کو جونیر کالجس میں تبدیل کرنے اور اسٹڈی سرکلس میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی امیدواروں کو روزگار پر مبنی کورسیس کی ٹریننگ کے مسئلہ پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ حکومت ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقات کے اسٹڈی سرکلس کو روزگار پر مبنی کورسیس کے تربیتی مراکز میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ پرگتی بھون میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں وزیر بہبودی پسماندہ طبقات جی کملاکر، وزیر ایس سی و اقلیتی بہبود کے ایشور، وزیر بہبودی قبائیل ستیہ وتی راٹھور، رکن کونسل ایس مدھوسدن چاری، ارکان اسمبلی جئے پال یادو، روہت ریڈی، ودیا ساگر، چیف سکریٹری سومیش کمار، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ایس نرسنگ راؤ، چیف منسٹر کے سکریٹری بھوپال ریڈی، پرنسپل سکریٹری بی سی ویلفیر بی وینکٹیشم، چیف منسٹر آفس میں سکریٹری راہول بوجا، چیف منسٹر کے او ایس ڈی ورگیز، پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم، اقامتی اسکول سوسائٹی کے سکریٹری رونالڈ راس، اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے سکریٹری بی شفیع اللہ، قبائیلی بہبود کی کمشنر کرسٹینا چونگٹو، بی سی اقامتی اسکول سوسائٹی کے سکریٹری بی ملیا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ حکومت نے جاریہ تعلیمی سال سے اقامتی اسکولوں کو جونیر کالجس میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقلیتی تعلیمی اداروں کے بہتر نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ چیف منسٹر نے ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ میں اقامتی اسکولوں کے بہتر نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں اقامتی اسکولوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ر