اقامتی اسکول کے 40 طلبہ کی صحت اچانک متاثر

   

Ferty9 Clinic

جگتیال سرکاری دواخانہ میں علاج ، کلکٹر نے عیادت کی
جگتیال : ضلع جگتیال کے مستقر میں واقع اقامتی ادارہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں( 5 بجے) 40 طلباء کی اچانک صحت کی خرابی کی بنا پرجگتیال کے سرکاری دواخانے میں انھیں علاج کیلئے شریک کروایا گیا۔ ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے زیر علاج طلباء کی عیادت کی۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ 40 طلباء میں 19 طلباء کو دواخانے میں شریک کرتے ہوئے مابقی 21 طلباء کو علاج کے بعد اقامتی ادارہ کو روانہ کردیا گیا۔ ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ تمام طلباء کی صحت مستحکم ہے جنھیں اطباء کی نگرانی میں رکھا گیا۔اس علالت کی وجہ تغذیہ کی خرابی کا اندیشہ کرتے ہوئے عہدیداروں کو معائنہ کیلئے بھیجا گیا۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔