پکوان میں لاپرواہی پر سخت کارروائی کا انتباہ
سرپور ٹاؤن ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوشل ویلفیئر ریسیڈنشیل گرلز کالج و ہاسٹل کا اج ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹیش نے سب کلکٹر کاغذ نگر شردا شکلا کے ساتھ مل کر ہااچانک دورہ کرتے ہوئے ہاسٹل میں پکوان اور باورچی خانے کا معائنہ کرتے ہوئے کرانا اسٹور روم، انڈوں کا اسٹاک اور صاف صفائی سے متعلق تفصیلی طور پر جائزہ لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹیش نے ہاسٹل پرنسپل اور ذمہ داروں کو ہاسٹل و کالج میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ پکوان کے دوران خصوصی توجہ دینے کی ہدایت جاری کی، انہوں نے کہا کہ ہاسٹل میں صاف صفائی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ریاستی حکومت کوشاں ہیں، تاکہ بچوں کی صحت کی حفاظت ہو سکے۔ اس لیے ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ہاسٹلوں میں زیر تعلیم بچوں کو اچھی غذا کی فراہمی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مقامی تحصیلدار سرینواس کو ہاسٹل کا دورہ کرتے ہوئے بچوں کو دی جانے والی غذا سے متعلق ہر تھوڑے دنوں میں دورہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ہاسٹل میں صاف صفائی اور پکوان کے دوران لاپرواہی برتنے والوں پر سخت کاروائی کرنے کا انتبادیا۔ اس موقع پر تحصیلدار سرینواس کے علاوہ سوشل ویلفیئر ریزیڈنشل کالج پرنسپل بھی موجود تھے۔