اقتدار کیلئے بی جے پی بھگوان رام کی مارکیٹنگ میں ملوث

   

Ferty9 Clinic

اٹاوہ : سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے لئے بھگوان رام کی مارکیٹنگ کرنے میں مصروف ہے ۔ضلع اٹاوہ میں قید ایس پی لیڈر منیش یادو سے ملاقات کرنے پہنچے موریہ نے پیر کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بھگوان رام سب کے ہیں۔ بی جے پی صرف رام کی مارکیٹنگ کرتی ہے ۔ ان کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی عقیدہ ہے ۔ بی جے پی کے لوگ مذہب کی آڑ میں لوگوں کی آنکھ میں دھول جھونکنے میں ماہر ہیں۔منیش یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ ساتھ ہی گرفتاری کے د وران انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔موریہ نے کہا کہ بی جے پی کو گمان ہے کہ وہ کبھی اقتدار سے بے دخل نہیں ہوگی۔ بی جے پی ہزاروں نوجوانوں کی زندگی فرضی مقدمے میں پھنسا کر برباد کررہی ہے ۔ بی جے پی نے سرکاری صنعت اپنے لوگوں کو فروخت کردئیے ہیں۔ نوجوانوں کے روزگار چھین لئے ہیں۔ بی جے پی آئین بدلنا چاہتی ہے ۔شیوپال سنگھ یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے کے اوم پرکاش راج بھر کے بیان پر سوامی پرساد نے کہا کہ شیوپال یادو سیاست کے اچھے کھلاڑی ہیں۔ سیاسی تجربہ ہے ۔ کسی کے ہوا میں بیان دینے سے نا تو شیوپال سنگھ یادو کی صحت پر اثر پڑھنے و الا ہے نہ ہی سماج وادی پارٹی کو کئی فکر ہونے والی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کو شیوپال یادو پر بھروسہ ہے ۔