اقدام خود کشی کرنے والے شخص کو پولیس نے بچالیا

   

حیدرآباد۔شہرکے علاقہ سیف آبادمیں پیش آئے واقعہ میں پولیس کانسٹبل نے ایک شخص کو خود کشی کر نے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی گارڈس کے ساکن ایک شخص نے آج دوپہر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد خود کو مکان کے کمرہ میں بند کر لیا اور سیلینگ فیان سے لٹک کر پھانسی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کی بیوی نے فوری مقامی پولیس کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم وہاں آگئی۔ پولیس سیف آباد کے کانسٹبل پی سرینواس نے کمرہ کا دروازہ توڑکر اندر داخل ہوا اور شوہر کو بچالیا ۔ بعدازاں اسے دواخانہ منتقل کر دیا۔