اقلیتی اقامتی اسکول الگول میں داخلے

   

ظہیرآباد – 22 / جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): اقلیتی اقامتی اسکول و کالج الگول کے پرنسپل جے راملو اور کلیم صدیقی جمیل کی اطلاع کے مطابق لڑکوں کیلئے ظہیرآباد منڈل کے موضع الگول میں واقع اقامتی اسکول میں اگلے تعلیمی سال 2023-2024 کے لیے جماعت پنجم میں داخلے جاری ہیں اور جماعت ششم تا ہشتم میں بیک لاگ نشستوں کے لیے بھی درخواستیں مطلوب ہیں۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال میں MPC اور BiPC گروپوں میں داخلے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں – اسکول و کالج کے نشستوں کی تعداد مسلم اقلیت کیلئے -51 ، عیسائی کیلئے -5 ، جین، پارسی، بدھ اور سکھ کیلئے – 4 اور غیر اقلیتی طلباء کے لیے کل 20 نشستیں دستیاب ہیں یعنی بی سی کے لئے – 10 ، ایس سی کے ل? – 05 ، ایس ٹی کیلئے- 03 ، او سی کیلئے- 02 ہیں۔ اس نشستوں میں داخلہ کے لیے درخواستیں آن لائن (www.tmreis. telangana.gov.in) یا TMREIS موبائل ایپ کے ذریعے یا براہ راست اسکول و کالج میں 30/ جنوری 2023 تک داخل کی جا سکتی ہیں۔