اقلیتی اقامتی اسکول بچکنڈہ میں آئرن ادویات سے 50 طلبہ متاثر

   

سرکاری دواخانہ میں زیر علاج ، غذائی اجناس میںبھی کمی کی شکایت

بچکنڈہ /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ اقلیتی اقامتی اسکول کے 50 طلبہ پیٹ کا درد اور قئے سے متاثر ہوکر سرکاری دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب صبح ناشتہ کے بعد آئرن ٹابلیٹ دیا گیا ،یہ گولی ڈالتے ہی طلبہ بے حد متاثر ہوگئے ۔ طلبہ پیٹ کا درد اور قئے کرنا شروع کردئے ۔ طلبہ اولیائے طلبہ کافی پریشان ہیں ۔ بچکنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں اولیاء طلباء اور عوامی کا کافی ہجوم دیکھا گیا ہے اور بھی کئی طالبہ متاثر ہے ہاسپٹل میں ایک ہی ڈاکٹر موجود ہے ۔ طلبہ کو طبی امداد کی فراہمی میں کافی تاخیر ہو رہی ہے ۔ بچکنڈہ ایم پی پی اشوک پٹیل زیڈ پی ٹی سی بھارتی راجو ٹی آر ایس منڈل اور وینکٹ راؤ دیشائی ٹی آر ایس اقلیتی قائد شیخ پاشاہ ہاسپٹل پہونچکر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ طلبہ رونا اور چلانا شروع کردیا کافی عرصے سے اقلیتی اقامتی اسکول میں پرنسپال امرویت چشتی وارڈن عبدالرزاق دونوں نے اسکول میں من مانی کرتے ہوئے طلبہ کو غذائی اشیاء میں کچھ بھی نہیں دے رہی ہے ۔