مٹ پلی۔/28 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول مٹ پلی میں ویجلینس عہدیداران ضلع کریم نگر شیخ نسیم احمد ، محمد شوکت علی نے تنقیح کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی حالت اور صحت و صفائی کے تعلق سے آگاہی حاصل کی اور بہتر و سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے مفید تجاویز تجاویز پیش کئے۔ اس دوران پرنسپل شیخ سبحان ، وارڈن عبدالمقیم تدریسی و غیر تدریسی عملہ محمد امین الدین، محمد سلمان، محمد آصف ، محمد مزمل، محمد سراج ، محمد عبدالعزیز، محمد مختار، خواجہ پاشاہ، محمد شاہد اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔
