اقلیتی اقامتی اسکول و کالج برائے طالبات چارمینار گرلز (1) میں داخلے

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ ریاستی اقامتی اسکول و کالج کی پرنسپل کے بموجب چارمینار گرلز 1 ، واقع بنڈلہ گوڑہ کے اسکول میں جماعت پنجم تا ہشتم اور کالج میں ایم پی سی گروپ کے لیے نشستیں برائے اقلیتی طلبہ موجود ہیں ۔ پرنسپل نے تمام طلباء اور اولیائے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو اس اسکول اور کالج میں داخلہ دلوائیں ۔ مزید پرنسپل نے اسکول وکالج کے بارے میںکہا کہ اس ادارہ میں ماہر اساتذہ کی ہمہ وقت نگرانی اور مفت بین الاقوامی معیاری تعلیم کے ساتھ مفت رہائشی سہولیات بھی فراہم ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7331170796 پر یا راست ملاقات کرسکتے ہیں ۔۔