اقلیتی اقامتی کالج نارائن پیٹ میں تمام سہولیات موجود

   

Ferty9 Clinic

استفادہ کرنے طلبہ سے خواہش، داخلوں کیلئے شعور بیداری اجلاس ، مقررین کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ اردو بھون میں آج معززین شہر کا ایک مشاورتی اجلاس منعقدکیا گیا ۔ جس میں نارائن پیٹ میں قائم اقلیتی اقامتی جونیئر کالج برائے ذکور ( بوائز ) میں داخلوں کے تعلق سے شعور بیداری کیلئے مشاورت کی گئی ۔ اس اجلاس کی نگرانی جناب خواجہ جمیل احمد قادری آر ایل سی متحدہ ضلع محبوب نگر نے کی ۔ جبکہ اجلاس میں اقلیتی اقامتی اسکول کی پرنسپل بی نرسمہا سوامی ، محمد نواز موسی ، خلیل احمد تاج ، ، عبدالرحمن ، مجاہد صدیقی ، سرفراز حسین انصاری ، ہدایت اللہ ، عبدالقدیر ، محمد تقی چاند ، محمود میاں ، محمد سلیم کونسلر ، فیاض قریشی ، فضل الرحمن ، محمد غوث چاند، عبدالقادر ، غلام رسول موظف ٹیچر و دیگر نے شرکت کی ۔ جناب امیرالدین ایڈوکیٹ نے کارروائی چلائی ۔ جناب خواجہ جمیل احمد قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتی اقامتی جونئیر کالج میں طلباء کیلئے تمام تعلیمی سہولیات حاصل ہیں ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اس سال 80 کالجوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس کے علاوہ جماعت پنجم تا دہم تلنگانہ میں 204 اسکول چلائے جارہے ہیں ۔ جس میں سیکڑوں طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کیلئے کالج میں قیام طعام کی بہترین سہولت کے ساتھ مفت ڈریس ، تعلیمی کتابیں، بہترین لیاب اور قابل لکچررس کی نگرانی میں تربیت کا انتظام ہے ۔ انہوں نے اولیائے طلباء و طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے درخشاں مستقبل کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولت سے استفادہ کریں ۔