حیدرآباد۔27۔مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II اور III امتحانات کی کوچنگ کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل کے مطابق 28 مارچ سے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں اور 17 اپریل درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہوگی۔ ڈگری تک تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار کوچنگ کیلئے اپنا نام درج کراسکتے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے سابق میں اسٹڈی سرکل سے مفت کوچنگ حاصل کی ہے ، وہ اہل نہیں ہوں گے۔ امیدواروں کو ایس ایس سی ، ڈگری ، آدھار اور انکم سرٹیفکٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ امیدواروں کے خاندان کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ روپئے ہونی چاہئے۔ گریجویشن میں حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ رجسٹریشن اور رہنمایانہ خطوط کے بارے میں امیدوار فون نمبر 040-23236112 سے ایام کار کے دوران صبح 10.30 بجے تا شام 5.00 بجے ربط قائم کرسکتے ہیں۔اہل امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں اور بر وقت درخواست داخل کرتے ہوئے اپنے ناموں کا اندراج کروائیں ر