اقلیتی طبقہ کے طلباء و طالبات کیلئے اسکالرشپ کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز

   

بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ کیلئے بھی درخواستوں کی طلبی ، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نظام آباد کا بیان

نظام آباد :8 ضلع اقلیتی بہبود آفیسرنظام آباد آر رتن کی اطلاع کے بموجب اقلیتی طبقہ کے طلباء و طالبات ( مسلم، سکھ، کرسچن، بدھ، جین اور پارسی )کے لئے رواں تعلیمی سال 2022-23کے لئے منسٹری آف میناریٹی افیرس، گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے فراہم کی جانے والی قومی اقلیتی پری میٹرک (اول تا دہم جماعت)اور پوسٹ میٹرک (انٹر، ڈگری، پی جی، پی ایچ ڈی، تکنیکی و پیشہ وارانہ کورسس)، میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے علاوہ لڑکیوں کے لئے مخصوص بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ ،فریش اور رینیول کے لئے درخواست داخل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔تمام سرکاری و حکومت سے مسلمہ خانگی اسکولس و کالجس کے طلباء اسکالرشپس کے لئے آن لائن طرز پرویب سائٹ http://scholarships.gov.inپر فارم داخل کرسکتے ہیں۔ ایسے طلباء کو ہی اسکالرشپس منظور کی جائینگی جنھوں نے اپنے آدھار کارڈ کی تفصیلات کے ساتھ درخواست داخل کی ہوں گی۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے اقلیتی طبقہ کے تمام ہی طلباء و طالبات سے اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خواہش کی ہے۔ پری میٹرک و بیگم حضرت محل امیدواران کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ30؍ ستمبر 2022 ء ، انسٹیٹیوٹ لاگ ان کے ذریعہ کی گئی درخواستوں کی جانچ ؍ تصحیح کے بعد داخل کرنے کی آخری تاریخ 16؍ اکتوبر 2022 ء ، پوسٹ میٹرک 31؍ اکتوبر 2022 ء انسٹیٹیوٹ لاگ ان کے ذریعہ کی گئی درخواستوں کی جانچ ؍ تصحیح کے بعد داخل کرنے کی آخری تاریخ15؍ نومبر 2022 ء ، میرٹ کم مینس 31؍ اکتوبر 2022 ء ، انسٹیٹیوٹ لاگ ان کے ذریعہ کی گئی درخواستوں کی جانچ ؍ تصحیح کے بعد داخل کرنے کی آخری تاریخ15؍ نومبر 2022 ء ہے ۔ اسی طرح اسکول یا کالج کے انتظامیہ کی جانب سے انسٹیٹیوٹ لاگ ان 2022-23کے ذریعہ پہلے پروفائل اور مختلف جماعتوں کے فیس کی تفصیلات کو اندراج(اپ ڈیٹ)کرنے کے بعد ہی امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن کے ذریعہ داخل کریں۔ NSPپورٹل رجسٹریشن کرنے کے بعد یوزر آئی ڈی پاسورڈ(User ID password) نہ ہونے کی صورت میں اسکول یا کالج کے ذمہ داران دفتر اقلیتی بہبود نظام آباد سے ربط پیدا کرتے ہوئے انھیں حاصل کرسکتے ہیں۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسرنظام آباد نے اقلیتی طبقہ کے تمام ہی طلباء و طالبات سے اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خواہش کی ہے۔