اقلیتی طلبہ سے مرکزی اسکالرشپس کیلئے 31 اکٹوبر تک درخواستیں مطلوب

   

پداپلی ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبودسدھاکر کا صحافتی بیان

پداپلی۔ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود پی سدھاکر نے بروز پیر ایک صحافتی بیان میں اطلاع دی کہ اقلیتی طلباء و طالبات اندرون 31 اکٹوبر مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکالرشپ کے لئے درخواست داخل کریں.تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رواں تعلیمی سال 2002-21ء میں مرکزی حکومت کی جانب سے اول تا دہم جماعت میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء وطالبات کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ’ انٹر’ ڈگری و پی جی میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور پیشہ وارانہ تربیت ( بی ٹیک’ میڈسن وغیرہ) حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے میرٹ کم مینس اسکالرشپس فراہم کئے جارہے ہیں۔زیر تعلیم اقلیتی طلباء و طالبات سے اندرون 31 اکٹوبر بذریعہ آن لائن درخواستیں ( فریش یا رینیول ) مطلوب ہیں۔ درخواستیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل
scholarships.gov.in
پر داخل کی جاسکتی ہیں. تمام ضروری و متعلقہ اسنادات ( گذشتہ سال کم از کم % 50 نشانات حاصل کی ہوئی سند’ آمدنی سرٹیفکیٹ طالبعلم کا بینک اکاؤنٹ’ آدھار نمبروغیرہ) آن لائن اپ لوڈ کرتے ہوئے درخواستیں داخل کریں.ایک بار درخواست داخل کرنے کے بعد اس میں تصحیح کی گنجائش نہیں رہے گی۔ لہذا پہلی مرتبہ ہی بغیر کسی غلطی کے اطمینان بخش طریقہ سے درخواست داخل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 08728222266 پر دفتر کے اوقات میں ربط کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔