قیام و طعام کے ساتھ پیشہ ورانہ کورسیس کی مفت تربیت، درخواستیں مطلوب
سنگاریڈی 24 ؍جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی بہبود آفیسر ضلع سنگاریڈی ایس ۔ ترپتی رائو کے ایک پریس نوٹ کے بموجب ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور اپولو میڈ ی اسکلس حیدرآباد کے تعاون و اشتراک سے ضلع سنگاریڈی کے دیہی سطح کے اقلیتی طبقہ کے طلباء و طالبات کو شعبہ صحت میں پیشہ وارانہ تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے تعاون سے شروع کی جا نے والی اسکیم ’’ دین دیال اپادھیائے گرامن کو شل یو جنا ‘‘ کے تحت دیہی علاقو ں کے اقلیتی طبقات کے طلباء و طالبات کو روزگار سے مربوط کرنے کی غرض سے انہیں پیشہ وارانہ کو رسیس میں مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے اس خصوص میں اپولو میڈی اسکلس حیدرآباد کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔جہاں پر جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ ‘ فارما سی اسسٹنٹ ‘ فلو بو ٹا می ٹیکنیشن اور ایمرجنسی ٹیکنیشن جیسے کورسیس میں بیروزگار نوجوانوں کو تین تا چا ر ماہ کی مفت تربیت ‘ مفت طعام و رہائش کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد اپولو میڈ ی اسکلس کی جانب سے سرٹیفکیٹس کے سا تھ روزگار کے حصول کیلئے ابتدائی تین ماہ پوسٹ پلیسمنٹ سپورٹ فراہم کی جائینگی۔امیدواروںوایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کامیاب ہو نا لازمی ہے ۔خواہش امیدوار جن کی عمر 18 تا28 سال کے درمیان ہووہ دفتر اقلیتی بہبود جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی پہنچ کر درخواست فارم حاصل کر تے ہوئے داخل کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے دفتر ضلع اقلیتی بہبود ‘ فرسٹ فلور ‘ جدید کلکٹر یٹ سنگاریڈی پر ربط پید ا کیا جا سکتا ہے۔
